پشاور( شوبز ڈیسک ) معروف فلمسٹار امیتابھ بچن کا کوئز شو ۔۔کون بنے گا کروڑ پتی طویل عرصہ سے اپنی مقبولیت برقرار رکھے ھوئے ھے جسکی بنیادی وجہ صرف امیتابھ نہیں بلکہ شو میں جن شخصیات کو مدعو کیا جاتا ھے وہ باکمال ہیں گزشتہ دنوں متذکرہ شو میں جیکی شیرف نے بطور مہمان شو میں شرکت کی جنکو امیتابھ نے انکی مختلف فلموں میں ان ھی کے ڈائلاگ ان ھی کے اسٹائل میں سنائے تو جیکی شیرف نے دونوں ھاتھ جوڑ کر یہ کہا کہ بھیڑو واقعی آپ گریٹ ھو کون بنے گا کروڑ پتی ایک ایسا مقبول عوامی شو بن چکا ھے جس نے مارکیٹنگ کے لحاظ سے اب تک اربوں روپیوں کا ریکارڈ بزنس کیا ھے۔۔