اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا، ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم دیا گیا اور اتھارٹی ٹیم کی جانب سےگدھے کا گوشت تلف کیا گیا ۔
اسلام آباد: ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جاتا تھا ۔
ترجمان نے بتایاکہ ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم دیا گیا اور اتھارٹی ٹیم کی جانب سےگدھے کا گوشت تلف کیا گیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا تھاکہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے ٹوٹل 25 من گوشت برآمد کیا گیا اور موقع پر موجود ایک غیرملکی شہری کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ،گوشت کن کن ایریاز میں سپلائی کیا گیا، تفتیش جاری ہے ۔