ہری پور میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ ضلع ہری پور میں مختلف مقامات پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق ڈکیت گروہ سے 13 لاکھ پ95 ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔
پولیس نے گرفتار ڈکیت گروہ کے مزلمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔