ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ہری پور:تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ضلع بھر میں اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت حسن دین اور رحیم کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔