پہلگام فالس فلیگ کو بہانہ بنا کر بھارتی فوج نے غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور تیز کردیئے۔
غاصب بھارتی فوج نے بے قصور کشمیری مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن اورمودی حکومت پرسوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا گیا۔
کشمیری صحافی نے سوال اٹھایا تھا کہ سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی ممکن کیسے ہوئی؟ پہلگام تک جاتے جاتے مجھے 10 چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے تو حملے کے وقت 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اورسیکیورٹی ایجنسیاں کیاکررہی تھیں؟ بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کیلئے بے قصور کشمیری مسلمانوں کونشانہ بنا رہی ہے اور پکڑ دھکڑ تیز کردی گئی ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہو گیا ہے، اس پر اب جعلی انکاونٹرز کی سپیشلسٹ مودی سرکار معصوم کشمیریوں کا قتل عام کرنے لگی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 24اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا، ان میں سے ایک کا نام محمد فاروق جبکہ دوسرے کا نام محمد دین تھا۔
اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا، جبکہ بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے۔