جہلم : سہولت بازار کو شہریوں کے لیے مفید بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، رمضان المبارک میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لیے ضلع جہلم میں دو سہولت بازار مکمل فعال ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی انتہائی رعایتی نرخوں پر روز مرہ کی اشیائے خورد و نوش فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سہولت بازار جہلم کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو سہولت بازار کے مختلف کاؤنٹرز کا دورہ کروایا جہاں انہوں نے اشیاء خورد و نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار میں انے والے شہریوں کو تمام بنیادی اشیاء خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے اور وافر مقدار میں سپلائی کی ہدایت کی ،تاکہ بازار آنے والے شہری اپنی ضرورت کی تمام اشیاء ایک ہی چھت لے اور رعایتی نرخوں پر حاصل کر سکیں ۔