Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کا امکان

    مئی 11, 2026
    ایران

    قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل

    مئی 11, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

    مئی 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»معاشی استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے میں اور آرمی چیف دوست ممالک کے پاس گئے،وزیراعظم
    فیچرڈ مارچ 4, 2025

    معاشی استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے میں اور آرمی چیف دوست ممالک کے پاس گئے،وزیراعظم

    مارچ 4, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Army Chief and I went to friendly countries to remove obstacles to economic stability and the IMF programme, PM said.
    ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ  ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر خوارج کے خاتمے تک ممکن نہیں،معاشی استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے میں اور آرمی چیف دوست ممالک کے پاس گئے ۔

    وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج نہ صرف ہم ایک سال مکمل کرچکے بلکہ دو دن پہلے کابینہ میں اضافہ بھی ہوا، مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کی شمولیت سے مجھے، حکومت اور عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا ۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ  آج ماہ رمضان کا تیسرا دن ہے اور اس ماہ کی برکات پورے پاکستان کے 24 کروڑ عوام اللہ کی رحمت سے فیض یاب ہورہے ہیں اور یہ مہینہ ہمیں درس دیتا ہے کہ اپنے آپ کو خدمت انسانیت کے لیے وقف کردیں ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کہ حکومت پاکستان نے اس سال رمضان پیکیچ پچھلے سال کے 7 ارب روپے کے مقابلے میں 20 ارب روپے مختص کیا ہے، جو چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 40 لاکھ خاندانوں کو انتہائی جدید طریقے سے پہنچایا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقدس مہینہ اس بات کا بھی تقاضا کرتا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ ہم بھرپور طریقے سے اظہار یکجہتی کریں اور 50 ہزار سے زائد غزہ میں لوگ شہید کیے جاچکے ہیں اور کشمیر کی وادی بھی کشمیریوں کی خون سے سرخ ہوچکی ہے ۔

    شہبازشریف نے کہا کہ آج غزہ میں جنگ بندی کے باوجود رمضان شریف میں فلسطینیوں کی خوراک اور امداد کو بند کرنے سے بڑا ظلم کوئی نہیں ہوسکتا، اس پر ہمیں بھرپور آواز اٹھانی ہے اور اللہ چاہے گا کہ اسی رمضان کی برکات سے کشمیری اور فلسطینی عوام کو ان کا حق جلد اور ضرور ملے گا ۔

    انہوں نےمزید کہا کہ مخالفین کی جانب سے یہ تک کہا گیا کہ بطور فلاں فلاں صوبے کے وزیر خزانہ ہم آپ کو لکھ کر دے رہے ہیں کہ آپ یہ پروگرام منظور نہ کریں، آج میں کہنا چاہوں گا کہ اس سے بڑی ملک دشمنی اور کوئی ہو نہیں سکتی لیکن آج ہم نہ صرف ڈیفالٹ سے نکل آئے ہیں بلکہ آج ورلڈ بینک سمیت تمام عالمی ادارے اپنی زبان سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہوگئے ہیں ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت ایک سال پہلے ہچکولے کھارہی تھی اور ڈیفالٹ کے بہت قریب پہنچ چکی تھی جس کی بے شمار وجوہات ہیں لیکن میں صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ جب ہم آئی ایم ایف سے گفتگو کررہے تھے تو وہ کون لوگ ہیں جو آئی ایم ایف کو خطوط لکھ رہے تھے کہ پاکستان کا پروگرام منظور نہ کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہنزہ، اسکردو میں شدید برفباری، متعدد رابطہ سڑکیں بند
    Next Article دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹی 20 اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان، بابر،رضوان،شاہین،حارث ڈراپ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کوئٹہ سے خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

    مئی 11, 2026

    ہری پور میں طوفان نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی

    مئی 11, 2026

    یومِ معرکہ حق ،بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہری حروف سے لکھا جائےگا،صدر مملکت آصف زرداری

    مئی 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کا امکان

    مئی 11, 2026
    ایران

    قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل

    مئی 11, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

    مئی 11, 2026
    خاص خبریں

    اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کوئٹہ سے خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

    مئی 11, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 16, 2026

    آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

    فیچرڈ

    آپریشن  غضب للحق میں  پاک افواج کی جانب سے  افغانستان میں کامیاب فضائی حملے  جاری …

    فیچرڈ

    ہری پور: سانحہ حطار کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

    مئی 6, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کا امکان

    مئی 11, 2026
    ایران

    قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل

    مئی 11, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

    مئی 11, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.