موٹر وے پر غازی انٹر چینج کے قریب بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس بونیر سے راولپنڈی جا رہی تھی جس میں 8مسافر اور 2عملے کے ارکان موجود تھے ۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم ون غازی انٹر چینج کے قریب پیش آیا جس میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔