پشاور( حسن علی شاہ سے ) 50 اور 60 کی دھائ میں کراچی میں بننے والی فلموں میں جو دو معروف کامیڈین کاسٹ کئے جاتے تھے ان میں اداکار نرالا اور لہری سرفہرست تھے لہری 3 جنوری 1929 میں پیدا ھوئے انکا اصل نام سفیر اللہ تھا لگ بھگ 400 اردو فلموں میں کام کیا ندیم۔ وحید مراد۔۔حنیف۔۔ سنتوش ۔۔درپن۔ زیبا۔محمد علی۔۔ طالش ۔دیبا۔۔شمیم ارا۔ رخسانہ۔۔ نیئر سلطانہ۔درپن۔۔جیسے اداکاروں کے ھمراہ بطور کامیڈین کام کیا 50 سال تک شوبز سے وابستہ رھے شوگر کے مرض میں مبتلا ھونے کے بعد شوبز کو خیرباد کہا آخری عمر کسمپرسی میں بسر کی اور طویل علالت کے بعد آخرکار دنیائے فانی سے رخصت ھوئے۔۔۔