پشاور( حسن علی شاہ سے ) بینطیر انکم سپورٹ کی چیر پرسن روبینہ خالد کے دونوں صاحبزادوں کی شادیوں کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ دعوت ولیمہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اعلی سرکاری افسران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی یہانپر یہ بات قابل ذکر ھے کہ روبینہ خالد سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر کی ھمشیرہ اور معروف ڈرامہ نگار پروڈیوسر اداکار اور سابق بیوروکریٹ روف خالد مرحوم کی بیوہ ہیں۔