بلاوائیو میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 146 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
میزبان ٹیم کے 146 رنز کا ہدف قومی ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں بآسانی پورا کیا اور کامیابی حاصل کی ،صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 3چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے، عبداللہ شفیق 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہو سکا ۔زمبابوے کی پوری ٹیم 32.3 اوورز میں 145 بناکر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 ،سلمان آغا 3 جبکہ صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ۔
شاندار اور دھواں دار بیٹنگ پر صائم ایوب میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا ۔
ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہو گا ۔