Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد سیکیورٹی کے اخراجات ایک ارب روپے سے متجاوز

    ستمبر 27, 2026
    فیچرڈ

    پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    ستمبر 27, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

    ستمبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے،ٹیچرز کا پیر سےسکولز کھولنے کا اعلان
    خاص خبریں نومبر 9, 2024

    خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے،ٹیچرز کا پیر سےسکولز کھولنے کا اعلان

    نومبر 9, 2024Updated:نومبر 9, 20242 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa government accepted all demands of teachers, announced to open schools from Monday
    ہمارے مسائل ایک ماہ کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،اساتذہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پرائمری اساتذہ نے 5 روز سے جاری دھرنا ختم کرتے ہوئے پیر سے صوبے کے تمام پرائمری سکولز کھولنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

    کے ٹو ٹائمز  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی نے پرائمری اساتذہ کے دھرنے میں مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔

    انہوں نے مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو آگاہ کیا کہ حکومت نے پرائمری استاد کی بھرتی کا سکیل 12 سے 14 کردیا جائے گا اور پرائمری ہیڈ ٹیچر کا سکیل 15 سے 16 کیا جائے گا جب کہ استاد کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت بی ایس یا بی اے بی ایس سی ہو گی۔

    ارباب شیر علی نے مظاہرین کو بتایا کہ صوبائی حکومت صوبے میں 13 ہزار اساتذہ کی مستقلی کا اعلامیہ جلد جاری کرے گی، 7 اضلاع میں 3 ہزار پرائمری ہیڈ ٹیچرز کی پروموشن کر دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سی پی فنڈ کو پنشن میں تبدیل کرنے کے لئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی، جبری ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن پر 11 ارب روپے کے اضافی اخراجات آئیں گے اور اگلے ہفتے ارباب شیر علی اپ گریڈیشن پر صوبائی حکومت کے ساتھ حتمی مذاکرات کریں گے۔

    ایم این اے ارباب شیر علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر تعلیم سے بات کی ہے، محکمہ تعلیم کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں گے، مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو میں بھی اساتذہ کے ساتھ سڑکوں پر نکلوں گا۔

    دوسری جانب ہڑتال کرنے والے اساتذہ نے مذاکرات کی کامیاب کے بعد کہا ہے کہ ہمارے مسائل ایک ماہ کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، پختونوں کا جرگہ ہے اور جرگے کی یقینی دہانی پر یقین رکھتے ہیں۔

    ہڑتال کرنے والے اساتذہ اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوئے تھے اور دوسرے دور میں مذاکرات کامیاب ہوئے جس کے بعد اساتذہ نے ہڑتال ختم کرنے اور سکول کھولنے کا اعلان کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم ،وزیرداخلہ،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی کوئٹہ خودکش حملے کی مذمت
    Next Article ڈرونگاغ کوشٹ میں یادگار کلب فٹبال ٹورنامنٹ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد سیکیورٹی کے اخراجات ایک ارب روپے سے متجاوز

    ستمبر 27, 2026

    پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    ستمبر 27, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

    ستمبر 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد سیکیورٹی کے اخراجات ایک ارب روپے سے متجاوز

    ستمبر 27, 2026
    فیچرڈ

    پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    ستمبر 27, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

    ستمبر 26, 2026
    خاص خبریں

    ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، 11 افراد شہید، 30 زخمی

    ستمبر 26, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 16, 2026

    آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

    فیچرڈ

    آپریشن  غضب للحق میں  پاک افواج کی جانب سے  افغانستان میں کامیاب فضائی حملے  جاری …

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

    ستمبر 25, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد سیکیورٹی کے اخراجات ایک ارب روپے سے متجاوز

    ستمبر 27, 2026
    فیچرڈ

    پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    ستمبر 27, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

    ستمبر 26, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.