پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔
قومی ٹیم نے اس وقت 177 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ 7 کھلاڑی آؤٹ ہیں، اس وقت پاکستان پہلی اننگز میں 70 رنز کے خسارے میں ہے۔ قومی ٹیم نے اپنی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔ قومی کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16, 16 رنز پر دوسرے دن کےکھیل کا آغاز کیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں جمعہ یعنی آج کھیل کے سیشنز کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے، دوسرے روز کاکھیل 10 بجے شروع ہوگا،کھانے کا وقفہ ساڑھےبارہ بجے ہوگا، دوسرے سیشن کا آغاز ڈیڑھ بجےہوگا, چائے کا وقفہ 3بجے ہوگا۔