آبی پرندوں کے شکار کے لیے الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر زا پر اینڈ لوئیر چترال نے اپنے اضلاع میں ہجرت کرنے والے بلخ اور آبی پرندوں کے شکار کے لیے الیکٹرانک کالز اور ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی 90 دنوں تک نافذ رہے گی۔
دونوں ڈپٹی کمشنرز نے موسمیاتی چیلنج، ماحولیاتی اور جنگلی حیات کے محکمے کی طرف سے جاری ہدایات اور ڈی ایف او چترال کے مراسلے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ پابندی لگائی ہے۔ مراسلے کے مطابق، چترال کے اوپر سے آبی پرندوں کی ہجرت یکم ستمبر سے شروع ہو چکی ہے، لہذا ان پرندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔