تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔بیرسٹر علی ظفر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 30منٹ تک جاری رہی،زرائع کے مطابق آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی گئی۔
سپریم کورٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کر دی ہے۔