جولائی کی مہینے میں سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریکارڈ 18 ہزار 9 سو مسافروں کی آمد ہوئی جو کہ گلگت ایئرپورٹ سے تیس گنا زیادہ ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جون کے مہینے میں سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 94 فلائٹ کے ذریعے 16920 مسافر جبکہ جون میں ہی گلگت ایئرپورٹ پر 16 فلائٹ پر 720 مسافروں کی گلگت آمد ہوئی، جو کہ سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 23 گنا کم ہے۔
جولائی کے مہینے میں صرف 630 مسافر 14 فلائٹس کے ذریعے گلگت ایئرپورٹ پر اترے، یہ تعداد سکردو ایئرپورٹ سے تیس گنا کم ہے۔
ماہرین کے مطابق سیاحت میں اضافہ سے فلائٹس کی تعداد بڑھ چکی ہے جبکہ گلگت ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی آمد نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کی تعداد سکردو ایئرپورٹ کی نسبت کئی گنا کم ہے۔