معروف میسجینگ ایپ ٹیلی گرام کے مالک پاول دوروف کو فرانسیسی حکام نے پیرس کے قریب بورجے ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا رکے مطابق ٹیلی گرام ایپ کے سربراہ پاول دوروف کو فرانس میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ روسی نژاد فرانسیسی ارب پتی کو پرائیوٹ جیٹ سے اتار کر حراست میں لیا گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاول دروف پر فراڈ، منشیات کی اسمگلنگ، سائبر ہراسانی اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات ہیں, جس پر ان کے خلاف فرانس میں فراڈ کا مقدمہ درج تھا ۔
دوسری ظرف روس نے پاول دوروف تک قونصلر رسائی کا مطالبہ کردیا ہے۔
ٹیلی گرام ایپ کو کئی ممالک میں پابندی کا سامنا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق 39 سالہ پاول دوروف 15 ارب ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں۔