سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کے خدشے کا اظہار کردیا
امریکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی ارکان کانگریس سے کہا کہ سعودی اسرائیلی تعلقات کی بحالی اور امریکا کے ساتھ تعاون کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے
انہوں نے مقتول مصری صدر انور سادات کا بھی حوالہ دیا جن کو اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے کے بعد مار دیا گیا تھا۔
محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اسرائیل کے ساتھ کسی امکانی معاہدے میں فلسطینی ریاست تک پہنچنے کے حقیقی راستہ بھی شامل ہو۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں سعودیہ کی جانب سے امریکا کو کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک 1967 کی سرحدوں میں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہیں ہوجاتا جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔