پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2024-25 کے لیے ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنی پارٹی کے ایم این ایز کو ووٹنگ کے عمل کے دوران موجود رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
دریں اثنا، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور ایم این اے حمزہ شہباز شریف آج کے بجٹ ووٹنگ سیشن کو چھوڑ دیں گے کیونکہ دونوں نے ایک بھی پری بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں سیاسی استحکام کے لیے وفاقی بجٹ 2024-25 کی حمایت کا عندیہ دیا تھا
یہ پیشرفت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول، لاء آفیسرز کی تقرری، مختلف بورڈز اور اتھارٹیز میں نمائندگی، بلدیاتی انتخابات کے قبل از وقت شیڈولنگ اور قانون سازوں میں ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم سے متعلق پی پی پی کے مطالبات سے اتفاق کے بعد سامنے آئی ہے۔
مذاکرات کے دوران حکومت نے پنجاب میں پی پی پی مخالف کسی انتقامی کارروائی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی اتحادی جماعت کے خلاف سیاسی انتقام میں ملوث نہیں ہو سکتی۔پی پی پی ذرائع نے اشارہ دیا کہ حکومت نے پنجاب میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کی یقین دہانی کرائی ہے، پی پی پی کی جانب سے بعض ضلعی تقرریوں کی سفارش کی گئی ہے۔ان معاہدوں پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اراکین پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں اور ہر پندرہ دن میں اجلاس منعقد کریں گے۔