اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شہر میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دی ہے۔ اس پر عدالت نے پی ٹی آئی کے نمائندوں سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو نئی درخواست دائر کرکے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کو چیلنج کرسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ روات میں جلسے کی اجازت دینے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت کی درخواست نمٹا دی۔