مظفر آباد میں کل مختلف مقامات پرجھڑپوں میں تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس پر آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مظفرآباد میں یونیورسٹی سمیت تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔ بازار اور سڑکیں سنسان ہیں جب کہ آزادکشمیر بار کونسل کی کال پر وکلا نے بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ مختلف علاقوں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔
یاد رہے مظفر آباد میں کل مختلف مقامات پر مظاہروں کے دوران جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔دوسری جانب حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان تیسرے اہم مطالبے پر افسران کی مراعات میں کمی کیلئےجوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ کمیشن کے سربراہ اور ارکان کی نامزدگی چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری سے مشروط ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن بیوروکریسی ،اعلیٰ حکومتی شخصیات کو حاصل مراعات کاجائزہ لے گا۔