نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی سے متاثرہ عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اب نیپرا سے رجوع کیا ہے، اس سال فروری میں استعمال ہونے والی بجلی کی وجہ سے آنے والے بلوں میں فیول چارجز میں 4.99 روپے فی یونٹ کا بڑا اضافہ طلب کیا ہے۔بجلی کے صارفین کو پہلے سے بڑھے ہوئے بجلی کے بلوں میں ایک اور اضافے کے لیے تیار رہنا چاہیے، کیونکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی وجہ سے 4.9917 روپے فی یونٹ ٹیرف میں اضافے کا کہا ہے۔
CPPA، سابق واپڈا ڈسکوز کی نمائندگی کرتا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ایک درخواست جمع کرائی، جس میں کہا گیا کہ فروری کے لیے ریفرنس فیول چارج 4.4337 روپے فی یونٹ تھا، جب کہ ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی توانائی کی اصل قیمت 9.4254 روپے فی یونٹ تھی۔نیپرا کی منظوری کے بعد نئے اضافے سے بجلی کے صارفین کو 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا درخواست کا جائزہ لینے کے لیے 28 مارچ 2024 کو عوامی سماعت کرے گا۔