عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف مقدمہ میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر جمعہ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ 17ججوں کا پینل اسرائیل کے خلاف درخواست کا فیصلہ سنائے گا۔ عدالت کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔ جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی۔ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ 26جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5بجے سنایا جائے گا۔جنوبی افریقا کی درخواست کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ عدالت اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دے