مری کے مختلف جنگلات میں لگی آگ پرسات گھنٹوں بعدقابو پالیا گیا. واضح رہے کہ جنگلات میں آگ کےشعلےمیلوں دور سےدکھائی دیتے رہے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی قیمیتی لکڑی جل کرخاکستر ہوگئی۔ آگ بجھانے کےلیےمحکمہ جنگلات،ریسکیو کی جانب سےکارروائی کی گئی،فارسٹ رینج گھوڑا گلی پی پی ون،فارسٹ رینج کمیٹی اور فارسٹ رینج ساملی جنگل میں آتشزدگی ہوئی۔ آتشزدگی کے مقام تک سڑک کی رسائی نہ ہونےکےباعث ریسکیوکی گاڑیوں کومشکلات کا سامنارہا،مری کے جنگل میں مختلف مقامات پرگزشتہ روزآگ لگ گئی تھی۔

مظفرآباد میں اچانک بڑی تعداد میں سور نکل آئےم ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس ہے۔ یاد رہے کہ مظفرآباد میں سوروں کے حملے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوچکی ہے۔ سور رات کے وقت گروہوں کی صورت میں شہر کی سڑکوں پر گھومتے…