ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص شروع کیا اور پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیا ہوا وعدہ پوراکردیا جس پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں، دشمن کے خلاف  کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی درخواست بھارت نے امریکہ سے کی تھی ۔ اسلام آباد میں پاکستان فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب اور پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل ربنواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے  ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پوری قوم خصوصاً نوجوانوں کے جذبے، حوصلے اور بھرپور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہیں، جنہوں نے مشکل ترین وقت میں ہمارے حوصلے کو بڑھایا، پاکستان کے ان نوجوانوں…