غذر کے گاوں بوبر اور گلمتی میں باولے کتے نے 9 افراد کو کاٹ لیا، جن میں 4 خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔
متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ منتقل کیا گیا جہاں ان کی اینٹی ریبیز کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ دوسری جانب باولے کتے کو بوبر کھٹم کے نوجوانوں نے موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ تحصیلدار پونیال طارق لالک جان نے بلدیہ گاہکوچ کی شوٹر ٹیموں کے ساتھ بوبر اور گلمتی کا دورہ کیا جہاں شوٹر ٹیم نے کئی آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا ہے۔ گلگت بلتستان میں باولے کتوں کے کاٹنے کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں، اب تک ضلع غذر سے 7 افراد جبکہ گلگت شہر میں ایک درجن کے قریب افراد پاگل کتوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔