70 کی دہائی میں پنجابی فلموں کا مقبول ترین ولن مظہر شاہ 35 سال قبل دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔
پشاور( حسن علی شاہ) سید منور علی شاہ جنکا فلمی نام مظہر شاہ تھا 31 جنوری 1923 کو لاھور میں آنکھ کھولی ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل تھے۔ 70 کی دہائی میں لاتعداد پنجابی فلموں میں اس دور کے معروف ہیروز کے مقابل ولن کے رول میں دھوم مچائی۔ انکی بڑکیں آج بھی شائقین فلم کو یاد ہیں انکا ایک یادگار مکالمہ ( آوے میں ٹبر کھا جاواں تے ڈکار بی نہ ماراں ) بہت مشہور ھوا اکمل سدھیر اور حبیب کے مقابل ولن کا رول کیا انکی سپر ھٹ فلموں میں۔ڈاچی۔۔ماں پتر۔۔جگری یار۔۔غدار۔۔انورا۔۔فرنگی۔۔دلاں دے سودے۔۔خاندان۔۔ھتھ جوڑی۔۔ملنگی۔
پنجاب دا شیر۔۔اور چوڑیاں قابل ذکر ھے مظہر شاہ 34 برس قبل دنیا سے رخصت ھوئے تھے مگر آج بھی انکی کلاسیکل فلمیں ناقابل فراموش ہیں۔