کھڈ کوچہ: کھڈ کوچہ میں بی ایل اے کی اغوا برائے تاوان اور مجرمانہ سرگرمیاں بے نقاب ہوگئی ہیں۔
24 جولائی کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے کھڈ کوچہ سے دو بے گناہ شہریوں کو کورئیر کمپنی کی گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔
26 جولائی کو دہشت گردوں نے کورئیر کمپنی کے مالک سے رابطہ کر کے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا.
دہشت گردوں نے عدم ادائیگی کی صورت میں مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔
بی ایل اے کی کارروائیاں صرف دہشت گرد حملوں تک محدود نہیں بلکہ بینک ڈکیتیوں، شہریوں کی گاڑیاں چھیننے، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان جیسی مجرمانہ سرگرمیوں تک پھیل چکی ہیں۔
مالی وسائل کے حصول کے لیے شہریوں، کاروباری افراد اور نجی اداروں کو نشانہ بنانا بی ایل اے کے مجرمانہ نیٹ ورک اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے طریقہ کار کو ظاہر کرتا ہے۔
اغوا، بھتہ خوری، گاڑیوں کی چھینا جھپٹی اور لوٹ مار جیسے جرائم کا سب سے زیادہ نقصان عام بلوچ عوام، مقامی کاروبار اور بلوچستان کے امن و استحکام کو پہنچتا ہے۔
بی ایل اے کی ایسی کارروائیاں عوام کے تحفظ اور روزمرہ زندگی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہیں۔


