ہٹیاں بالا: تین ہفتے قبل شنکیاری،مانسہرہ کی لڑکی سے پسند کی شادی کرنے والے آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے علاقہ درہ بٹنگی کے رہائشی نوجوان کو تھانہ شہزاد ٹاؤن اسلام آباد کی حدود ترلائی میں تین گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ نوجوان کی نعش ویرانے میں سے مل گی مقدمہ درج،نعش ورثاء کے حوالے کر دی گی۔
واقعہ کے بعد بیوی غائب ہو گئی،نماز جنازہ اتوار کے روز ادا کرنے کے بعد نوجوان کو چناری کے علاقہ درہ بٹنگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ محمد حسیب اعوان ولد اکبر دین ساکنہ درہ بٹنگی ضلع مانسہرہ کے علاقہ شنکیاری کی رہائشی لڑکی مسماۃ ربیعہ کو اپنے ساتھ درہ بٹنگی لے گیا تھا۔ نو دسمبر کے روز ہٹیاں بالا کے ملحقہ علاقہ کھانڈا بیلہ میں اس کے ساتھ شادی/نکاح کیا تھا۔
مقتول نکاح کے بعد چند روز تک اپنے گاؤں میں رہنے کے بعد لڑکی کے ہمراہ کرایہ کے مکان میں ترلائی اسلام آباد میں رہائش پذیر ہو گیا تھا۔ 26 دسمبر کے روز اس کی نعش ایک خالی پلاٹ سے پولیس کو ملی،تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے نعش پولی کلینک ہسپتال پہنچائی جہاں اس کا پوسٹمارٹم کیا گیا۔