آزاد جموں و کشمیر میں عالمی یوم ماحولیات منایا جا رہا ہے.انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) اور گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج کے زیر اہتمام میرپور میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی سردار ادریس محمود اور پرنسپل پروفیسر پروین اختر نے خطاب کرتے ہوئے آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔مقررین نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے اجتماعی کارروائی پر زور دیا۔
طلباء نے پانی، پہاڑیوں، جنگلی حیات اور صحراؤں کی انسانی زندگی کے لیے اہمیت اور ان کے تحفظ کی ضرورت کو اجاگر کرنے والے ماڈلز کی نمائش کی۔اس تقریب میں ایک مباحثہ اور پوسٹر مقابلہ ہوا جس میں فاتحین کو اسناد اور نقد انعامات دیے گئے۔یوم ارض افراد اور تنظیموں کے لیے ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور کرہ ارض کی حفاظت کے لیے سرگرمیوں میں مشغول ہوں۔