کراچی کے کمشنر سید حسن نقوی نے ماہی گیروں کو سمندر میں مچھلیاں پکڑنے سے منع کردیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے کمشنر سید حسن نقوی نے بحیرہ عرب میں متوقع طوفان کے خطرے کے پیش نظر سمندر میں مچھلی پکڑنے اور نہانے پر پابندی عائد کردی۔ کمشنر آفس سے جاری ہدایات کے مطابق ماہی گیروں کو 31 اگست تک کھلے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جب کہ سمندر میں تیرنے اور نہانے پر بھی پابندی ہے۔یہ پیش رفت محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کی ساحلی پٹی پر گہرے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔جس کی وجہ سے ماہی گیروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔