حکومت پنجاب کی جانب سے میانوالی میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
حکومت پنجاب دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور ہر قسم کے احتجاج کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے 2 اکتوبر کو میانوالی میں احتجاج کی کال دے گئی تھی۔ تاہم حکومت پنجاب نے آج یکم اکتوبر سے لے کر 7 اکتوبر تک ایک ہفتے کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے جس کے تحت اب میانوالی میں سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
میانوالی میں ضلع انتظامیہ کی سفارش پر رینجرز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ رینجرز کی دو کمپنیاں آج سے لے کر تین روز تک میانوالی میں تعینات ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور عوامی آگہی کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ میانوالی میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر اور امن وامان کے قیام، انسانی جانوں کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔