کون ہوگا قومی اسمبلی کا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر۔انتخاب کا عمل شروع ہوگیا۔ووٹنگ کے بعد فیصلہ کچھ دیرمیں متوقع ہے۔
قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس شروع ہو گیا۔سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔سپیکر راجہ پرویز اشرف کا بطور 22ویں سپیکر آج عہدے کا آخری دن ہے۔یاد رہے کہ سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق اور سنی اتحاد کونسل کے عامر ڈوگر کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفی شاہ اور جنید اکبر مدمقابل ہیں۔سپیکر ڈائس کے دائیں اور بائیں جانب دو پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔پولنگ بوتھ میں خصوصی طور پر لائٹ کا انتظام کیا گی.