محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
خلیج بنگال میں آج شام سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جوکہ 04 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے موسمی نظام کے پیش نظر راولپنڈی، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، لاہور، فیصل آباد، گجرات اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہلکی بارش ہو گی۔اسی طرح بلوچستان کے علاقے قلات، کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں آج سے 04 ستمبر تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ مری، گلیات، کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب، قلات، خضدار، بلوچستان،سندھ خواہ کہ ملک بھر میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہونے جارہا ہے۔