وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے جشن عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر خصوصی پیغام دیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم ﷺکی آمد سے بنی نوع انسان کو پتھر کے بتوں سے آزادی نصیب ہوئی.آپ ﷺ کی زندگی ہمارے لیے کھلی کتاب جیسی ہے۔آپ ﷺکی سیرت بنی نوع انسان کے لیے ایک نمونہ اور مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔حضور کے ارشادات کی تعمیل میں سر تسلیم خم کر کے ہی دنیا و اخروی زندگی کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔اس لئے اسلا م ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے۔
آزادکشمیر بھرمیں جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جو ش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
مزید وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ریاست بھر میں ربیع الاول کا پورا مہینہ سیرت النبی کانفرنسز اور میلاد مصطفیٰ کی تقریبات جاری رہیں گی۔12ربیع الاول کے مقدس دن کے موقع پر دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مقبوضہ کشمیراور فلسطین کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی مدد فرمائے۔کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی بہت پرانی اور لمبی ہے جو دو صدیوں پر محیط ہے۔
کشمیری عوام نے حضور اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ تحریک آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دینا جانتے ہیں۔مسلمان کٹ تو سکتا ہے لیکن جھک نہیں سکتا۔یاد رہے کہ آزادکشمیر میں عید میلاد النبی ﷺ نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔