ضلع مانسہرہ میں ٹمبر مافیا کے خلاف پولیس نے ایکشن لینا شروع کردیا اور کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھرا ہوا ٹرک روک دیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع مانسہرہ میں ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ٹرک سے قیمتی لکڑی کو برآمد کر لیا جس کی قیمت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔ٹمبر مافیا مانسہرہ میں جنگلات کو کاٹنے میں مصروف ہے اور جنگلات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اس دوران پولیس نے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کی اور لاکھوں روپہ مالیت کی قیمتی لکڑی برآمد کر لی۔
پولیس نے ٹرک سے 550 فٹ لمبی اور لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی کو برآمد کیا ہے۔واضح رہے کہ ضلع مانسہرہ میں ٹمبر مافیا کیخلاف پولیس متحرک ہو گئی ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے،جبکہ اس کے باوجود بھی درختوں کی کٹائی کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے.