ناران میں بابو سر ٹاپ میں بارش کے بعد برفباری ہوئی جس کے بعد علاقے میں موسم شدید سر ہو گیا ۔
ایبٹ آباد شہر ،گلیات اور دیگر قریبی سیاحتی مقامات پر تیز ہواوُں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
بارش کے بعد ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں موسم شدید سرد ہو گیا ۔
ضلعی انتظامیہ ککی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ ایبٹ آباد گلیات جانے والے سیاح گاڑی لینڈ سلائیڈنگ والی جگہ پارک نہ کریں ۔