صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، نریندرمودی کوپتا چل گیا جنگ کوئی کھیل نہیں ہے، پاکستانی اپنا دفاع کرنا جانتےہیں، شکرکرو ابھی ہم نےتمہارا لحاظ کیا ورنہ تمہارا وکرم جہاز بھی گرا دیتے ۔
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر کی 18 ویں برسی کے موقع پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تمام جیالوں کو گڑھی خدابخش میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان قیامت تک چلتا رہےگا، ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، نریندرمودی کوپتا چل گیا جنگ کوئی کھیل نہیں ہے، پاکستانی اپنا دفاع کرنا جانتےہیں، شکرکرو ابھی ہم نےتمہارا لحاظ کیا ورنہ تمہارا وکرم جہاز بھی گرا دیتے ۔
صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ یاد رکھو یہاں پیپلزپارٹی اور بھٹو کے وارث بیٹھے ہوئےہیں، ہم خود بھی لڑنےکو تیار ہیں، مادرِ وطن کوبچانے کے لیے یہ بھول جاؤ، روٹی ہوگی ،گولی ہوگی، یہ بھول جاؤ ہم تمہیں گولیاں ماریں گے، نریندر مودی!چاردن تمہاری ٹانگیں کھڑی نہیں ہوسکیں ۔
آصف زرداری نے کہا کہ وہ دل گردہ کہاں سےلاؤگےجوہمارے آرمی چیف،ایئرفورس چیف کا ہے، میرے ملٹری سیکرٹری نےبتایا سرجنگ شروع ہوگئی ہے، میرے ملٹری سیکرٹری نے کہا بنکرمیں چلے جائیں میں نے کہا شہادت آئی تویہاں ہی آئےگی ۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب بھی دھرتی ماں کوضرورت ہوگی توجان لڑادیں گے، میں جب جیلوں میں گیا تو کہا اِن مسائل کا خود ہی مقابلہ کروں گا، پیپلزپارٹی دشمنوں کےلیےتنہا ہی کافی ہے، جہاں بی بی نےکہا تھا وہاں پر جھنڈا لگایا تھا ۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ ہم کسی ملک سے لڑنا نہیں چاہتے،اگر کوئی ہمارے گریبان میں ہاتھ ڈالے گا توبھارت کی طرح اسے ماریں گے، ہمارا ایسا چیف بیٹھا ہےجو ان کو چنےچبا دے گا ۔


