پشاور: خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور نے ورسک روڈ پر کارروائی کے دوران غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات مسمار کر دیں۔
ورسک روڈ پر کبابیان اسٹاپ سے باڑہ پل سٹاپ تک تجاوزات کو مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔
خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق پشاور انتظامیہ کی کارروائیوں کا مقصد سڑکوں کو آمد و رفت کے لیے کھلا رکھنا اور شہریوں کی مشکلات کم کرنا ہے۔
نئی صوبائی حکومت کی تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کو خیبرپختونخوا کے شہریوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔


