پشاور: گورنر راج کے بعد شمالی وزیرستان میں تجاوزات کے خاتمے اور بازاروں کی تزئین و آرائش کا عمل جاری ہے۔
مختلف علاقوں اور بازاروں سے غیر قانونی تعمیرات ہٹا کر عوامی راستوں کو کشادہ بنایا جا رہا ہے.
حکومتی ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو آمدورفت میں آسانی اور صاف ستھرا و منظم ماحول فراہم کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہری سہولیات کی بہتری اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔
خیبرپختونخوا کے عوام نئی صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہ رہے ہیں۔


