راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میران شاہ، شمالی وزیرستان کا دورہ کیا.
فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا.
سید عاصم منیر نے خیبر پختونخوا میں حاصل شدہ امن و استحکام ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ آمد پر کور کمانڈر پشاور نے چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی.
سید عاصم منیر نے وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو علاقے کی سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور انسداد دہشت گردی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
انہیں دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو مستحکم بنانے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے، تیاری اور مادر وطن کے دفاع کے عزم کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر فرنٹ لائن فورس ہے۔
پولیس کی جرات، استقامت اور قربانیوں پر فخر ہے۔
انہوں نے فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کو بھی قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا میں حاصل شدہ امن و استحکام ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔


