Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کتاب

    نامور ادیب اور صحافی، راجہ انور کا کالمی مجموعہ ”ماضی کا حمام‘‘ – محمد عمران اسحاق

    جنوری 14, 2026
    چترال

    چترال میں امریکی شکاری نے بھی کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی: گھر میں ہیٹر سے آتشزدگی ، 4 کمسن بچیاں جھلس گئیں

    جنوری 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف کامیابی حاصل کی جائے گی،فیلڈ مارشل عاصم منیر
    خاص خبریں مئی 30, 2025

    دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف کامیابی حاصل کی جائے گی،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مئی 30, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Victory will be achieved against all forms of terrorism, says Field Marshal Asim Munir
    دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا ،فیلڈ مارشل
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف کامیابی حاصل کی جائے گی ،دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور کالج کے طلبہ، افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرکے ان کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کہ قومی قیادت میں پاکستانی عوام مادر وطن کے دفاع کے لیے آہنی دیوار بن گئے ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’معرکہ حق‘ کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

    انہوں نے عالمی اور علاقائی ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے تنازع پر روشنی ڈالی، انہوں نے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال فوجی جارحیت کے استعمال کے لیے بھارت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو خطرناک قرار دیا ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا ۔

    اس موقع پر فیلڈ مارشل نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ دیرینہ تنازع کشمیر کے پُرامن حل کی ضرورت پر زور دیا، اور بھارت کی طرف سے غیر قانونی آبی دہشت گردی کے خلاف خبردار کیا ۔

    فیلڈ مارشل کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف کامیابی حاصل کی جائے گی ۔

    فیلڈ مارشل نے طلبا، افسران کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، جذبے اور عزم کے ساتھ ادا کریں، انہوں نے اختراعی سوچ اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کو مستقبل کے فوجی لیڈروں کو تیار کرنے کے لیے سراہا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو 57 رنز سے ہرادیا
    Next Article ہزارہ سمیت خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 10 افراد جاں بحق، 30 زخمی ہوئے، رپورٹ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    چترال میں امریکی شکاری نے بھی کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

    جنوری 14, 2026

    راولپنڈی: گھر میں ہیٹر سے آتشزدگی ، 4 کمسن بچیاں جھلس گئیں

    جنوری 14, 2026

    اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    جنوری 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    چترال

    چترال میں امریکی شکاری نے بھی کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی: گھر میں ہیٹر سے آتشزدگی ، 4 کمسن بچیاں جھلس گئیں

    جنوری 14, 2026
    فیچرڈ

    اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    جنوری 14, 2026
    فیچرڈ

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 8, 2026

    بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    خاص خبریں

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن…

    پوٹھوہار

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    جنوری 9, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    چترال

    چترال میں امریکی شکاری نے بھی کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی: گھر میں ہیٹر سے آتشزدگی ، 4 کمسن بچیاں جھلس گئیں

    جنوری 14, 2026
    فیچرڈ

    اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    جنوری 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.