Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    امن

    فتنۃ الہندوستان، اہم انکشافات: ریاستِ پاکسان کے خلاف مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال

    نومبر 7, 2026
    امن

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 7, 2026
    امریکا

    پاکستان نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا، سابق پاکستانی سفیر مسعود خان

    نومبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»حکومت»پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    حکومت ستمبر 7, 2026

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے اس عمل کی تکمیل کے لیے درکار باقی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

    اجلاس کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں منظور شدہ ملازمین کے پیکیج پر عمل درآمد، تصدیق شدہ وینڈرز کے واجبات کی ادائیگی، سٹاک کی واپسی اور تلفی، اثاثوں اور جائیدادوں کے انتظام سے متعلق اقدامات شامل تھے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملازمین کو ادائیگیوں اور تصدیق شدہ واجبات کی ادائیگی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں ضروری آڈٹ اور تصدیقی نظام موجود ہے۔

    اجلاس کو درست شناخت اور تصدیق یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات، بشمول بائیومیٹرک تصدیق اور معاون دستاویزات، سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ وینڈرز کے واجبات کی ادائیگی میں بھی خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔

    سٹورز کی بندش کے بعد یو ایس سی کے اسٹاک کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ برانڈڈ اور دیگر اشیائے خورونوش کی بڑی مقدار پہلے ہی واپس کی جا چکی ہے یا مقررہ طریقہ کار کے تحت تلف کر دی گئی ہے۔

    باقی ماندہ سٹاک پر بھی مقررہ طریقہ کار کے تحت کارروائی جاری ہے۔

    اجلاس میں ریکس اور دیگر منقولہ اثاثوں کی نیلامی میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    آئی ٹی آلات اور گاڑیوں کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، جن کے آڈٹ اور تصدیق کا عمل جاری ہے تاکہ ان کی تلفی یا منتقلی کو ممکن بنایا جا سکے۔

    اجلاس میں پاسکو کی بندش کے عمل میں پیش رفت، اسٹاک کی موجودہ صورتحال اور باقی ماندہ کام کی تکمیل کے لیے درکار انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ کہ عوامی وسائل کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے اور ہر مرحلے پر شفافیت برقرار رکھتے ہوئے بندش کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    اجلاس میں وفاقی سیکرٹری، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی سیکرٹری، وزارتِ صنعت و پیداوار، پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

    اسٹاک پاسکو پاسکو کی بندش پاکستان عوامی وسائل محمد اورنگزیب معاشی اصلاحات ملازمین وزارت خزانہ وینڈرز یوٹیلیٹی اسٹورز یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    Next Article شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    فتنۃ الہندوستان، اہم انکشافات: ریاستِ پاکسان کے خلاف مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال

    نومبر 7, 2026

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 7, 2026

    پاکستان نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا، سابق پاکستانی سفیر مسعود خان

    نومبر 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    امن

    فتنۃ الہندوستان، اہم انکشافات: ریاستِ پاکسان کے خلاف مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال

    نومبر 7, 2026
    امن

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 7, 2026
    امریکا

    پاکستان نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا، سابق پاکستانی سفیر مسعود خان

    نومبر 7, 2026
    حکومت

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد، عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری کی دعوت

    نومبر 7, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 5, 2026

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    خاص خبریں

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) اسلام آباد نے نیکسس ہال میں منعقدہ اورینٹیشن تقریب…

    خاص خبریں

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان

    نومبر 6, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    امن

    فتنۃ الہندوستان، اہم انکشافات: ریاستِ پاکسان کے خلاف مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال

    نومبر 7, 2026
    امن

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 7, 2026
    امریکا

    پاکستان نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا، سابق پاکستانی سفیر مسعود خان

    نومبر 7, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.