امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے اہداف پر حملوں کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے، امریکی صدر کے مطابق ایران کی توانائی تنصیاب پر حملوں کو 10 دن کیلئے روک رہے ہیں ۔
واشنگٹن: غیر ملکی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی توانائی تنصیاب پر حملوں کو 10 دن کیلئے روک رہے ہیں، اب یہ کارروائی 6 اپریل تک ملتوی ہو گئی ہے ۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس اقدام کی درخواست تہران نے کی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں جاری ہیں تاہم ایرانی حکام نے اس بارے میں تصدیق نہیں کی کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں ۔
خیال رہے کہ پیر کے روز صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مراکز پر ممکنہ حملے کی دھمکی کو جمعہ تک روک رہے ہیں، اور اب یہ مدت مزید بڑھا دی گئی ہے ۔


