آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عثمان خان 75 اور احمد حسین 47 رنز کیساتھ نمایاں رہے، علی حسن بلوچ نے 15، سمیر منہاس نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان فرحان یوسف 18 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے اوپنر بلے باز تھیو روبنسن 4 رنز، روری گرانٹ 21، فنلے کارٹر 12 اور ماکس چیپلین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اولی جونز نے 36 رنز سکور کئے جبکہ کپتان تھومس نائٹ 37، فینلے جونز 33 رنز بنا سکے ۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4 اور مومن قمر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں ریکارڈ 397 رنز بنائے ، جس کے تعاقب میں تنزانیہ کی پوری ٹیم محض 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ نے ریکارڈ 329 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔
آج کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کرکے آئرلینڈ کو ہرادیا، سری لنکا کے 268 رنز ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 161 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔


