ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ چوہدری شیر علی خان کی افتتاحی تقریب شجر کاری مہم اور یوم والدین کوٹ فتح خان گورنمنٹ بوائز ھائیر سیکنڈری سکول میں بطور مہمان خصوصی آمد جہاں انکا والہانہ انداز میں استقبال کیا گیا.
تفصیلات کیمطابق ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے علاقہ کوٹ فتح خان گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول میں گرین پاکستان ویثرن کے تحت شجر کاری مہم اور یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ چوہدری شیر علی خان تھے اس موقع پر پرنسپل و جملہ سٹاف اور طلبہ نے شجر کاری مہم میں ایک منفرد انداز میں انو کھا ریکارڈ بنا ڈالا ۔اک منٹ کے قلیل وقت میں 500 پودوں کی شجر کاری کر کے ضلع اٹک کی حدود میں نیا باب رقم کر دیا ۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ نون نوابزادہ چودری شیر علی کا کہنا تھا مجھے اج اپنے علاقے میں ا کر بہت خوشی محسوس ہوئی میری اولی ترجیح کوٹ فتح خان کے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کی تعمیرات و ترقی اور سٹاف کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا اعادہ کیا اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کے دیرینہ مسائل کہ حل کے لیے کوشاں رہوں گا انہوں نے پرنسپل عبدالخالق اور اس کے جملہ سٹاف کا ذاتی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا تقریب کے اخر میں شجرکاری مہم کا باضابطہ اغاز کیا ملکی سلامتی اور ملک و قوم مسلم امہ کے لیے خصوصی آمد دعائیں مانگی گئی۔