خانپور ڈیم کے قریب سوزوکی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص اور دو بچیاں زخمی ہو گئیں ۔
ہری پور: حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔
دوسری جانب خانپور پولیس نے حادثے میں ملوث سوزوکی کو اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔


