Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    نانگا پربت سر کرنےکی مہم، چیک ری پبلک کی کوہ پیما لاپتہ، اونچائی سے گری ہیں،دیامر انتظامیہ

    جولائی 3, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں بھی دانش سکول کے قیام کے منصوبے کی منظوری

    جولائی 3, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ :ناران میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد شدید زخمی

    جولائی 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»ايران اسرائيل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
    فیچرڈ جولائی 3, 2025

    ايران اسرائيل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

    جولائی 3, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    There is also a uniform behind the ceasefire between Iran and Israel, says Interior Minister Mohsin Naqvi
    خیبرپختونخوا میں دہشت گردی عروج پر ہے، ہم سب اکٹھے وہاں جاکر علمائے کرام سے ملاقات کریں گے،محسن نقوی
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران کی کامیابی اور سیز فائر میں وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا کردار ہے اور اس کے پیچھے بھی وردی ہے، جس طرح عالمی رہنماؤں کو قائل کیا گیا ہے اور جس طرح یہ معاملہ انجام کو پہنچا ہے، اس میں ہمارے رہنماؤں کا بڑا کردار ہے ۔

    اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام علمائےکرام کی آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، علمائےکرام کا معاشرے میں اہم کردار ہے، قیام امن کے لیے علما نے ہمیشہ کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ محرم میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے، ہم سب کا نظریہ یہ ہونا چاہیے کہ اپنا مسلک چھوڑو مت اور کسی کے مسلک کو چھیڑو مت، امام حسینؓ کسی ایک مسلک کے نہیں سب کے ہیں ۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ کی مدد و نصرت شامل رہی، ہم نے بھارت کی طرف میزائل فائر کیے تو ایک میزائل میں کچھ نمبروں کا فرق آگیا، سب پریشان ہوئے کیونکہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ بھارت میں شہری آبادی کو نقصان پہنچے، یا ایک شہری بھی مارا جائے، انہوں نے ہماری شہریوں کو نشانہ بنایا لیکن ہم یہ نہیں کریں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ  ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر  پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی ہوئی کہ یہ میزائل تو آبادی پر گرجائےگا لیکن اللہ کی طرف سے مدد آئی اور وہی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپوپرلگا، یہ دومثالیں غیبی مددکو بالکل ثابت کرتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دوسرا قصہ یہ ہے کہ بھارت نے ایک ایئربیس پر 9 یا 11 میزائل فائر کیے، اس بیس پر ہمارے جہاز بھی تھے اور باقی لوگ بھی تھے، ہم بڑے پریشان تھے کہ یہ میزائل گرے تو بہت نقصان ہوجائے گا، مگر ایک بھی میزائل بیس پر نہیں گرا، کوئی آگے گرا اور کوئی پیچھے گرا، یہ مثالیں غیبی مدد کا ثبوت ہیں، جو ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی عروج پر ہے، ہم سب اکٹھے وہاں جاکر علمائے کرام سے ملاقات کریں گے، خاص طور پر جن مقامات پر دہشت گردی زیادہ ہے وہاں ہم سب جائیں گے، کیونکہ دہشت گردی صرف اسی صورت میں ختم ہوسکتی ہے جب مقامی لوگ دہشت گردوں کی مدد کرنا بند کردیں، جس دن مدد ختم ہوگئی دہشت گرد اس گلی، محلے اور گاؤں میں نہیں رہ سکتے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی امریکہ میں سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں
    Next Article مانسہرہ :ناران میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد شدید زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نانگا پربت سر کرنےکی مہم، چیک ری پبلک کی کوہ پیما لاپتہ، اونچائی سے گری ہیں،دیامر انتظامیہ

    جولائی 3, 2025

    آزاد کشمیر میں بھی دانش سکول کے قیام کے منصوبے کی منظوری

    جولائی 3, 2025

    مانسہرہ :ناران میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد شدید زخمی

    جولائی 3, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    نانگا پربت سر کرنےکی مہم، چیک ری پبلک کی کوہ پیما لاپتہ، اونچائی سے گری ہیں،دیامر انتظامیہ

    جولائی 3, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں بھی دانش سکول کے قیام کے منصوبے کی منظوری

    جولائی 3, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ :ناران میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد شدید زخمی

    جولائی 3, 2025
    فیچرڈ

    ايران اسرائيل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

    جولائی 3, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    پوٹھوہار

    اٹک پولیس کی اہم کارروائی، بین الصوبائی خاتون منشیات سمگلر گرفتار

    جولائی 2, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    نانگا پربت سر کرنےکی مہم، چیک ری پبلک کی کوہ پیما لاپتہ، اونچائی سے گری ہیں،دیامر انتظامیہ

    جولائی 3, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں بھی دانش سکول کے قیام کے منصوبے کی منظوری

    جولائی 3, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ :ناران میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد شدید زخمی

    جولائی 3, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.