آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آج یکم اگست سے ایل پی جی سستی کرنے کا اعلان کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 17 روپے 73 پیسے فی کلو سستی کردی گئی ۔
اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے ایل پی جی 17 روپے 73 پیسے فی کلو سستی کردی گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 215 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے ،ایل پی جی کے 11.8کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ جولائی کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2750 روپے 60 پیسے مقرر تھی اور اب اس میں فی کلو 17 روپے 73 پیسے کمی کی گئی ہے ۔