سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں۔
کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور چاروں صوبائی دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ امیدوارکاغذات نامزدگی 15اور 16مارچ کو متعلقہ آر او کے پاس جمع کرائیں گے ۔الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کا شیڈول 14مارچ کو جاری کرے گا ۔سینیٹ کی 48نشستوں پر پولنگ 2اپریل کو ہوگی۔ سابق فاٹا کے4ارکان کی جانب سے خالی ہونے والی نشستوں پر انتخاب نہیں ہوگا ۔سابقہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد سینیٹ میں فاٹا کے لیے مختص نشستیں آئینی ترمیم کے تحت ختم ہوچکی ہے، 48نشستوں پر انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن سینٹ انتخابات کے حوالے سے شیڈول کل جاری کرے گا۔ اعلامیہ کے مطابق سینٹ کی 48خالی نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔ فاٹا کی مخصوص نشستیں 25ویں آئینی ترمیم کے تحت ختم ہو چکیں ہیں۔ پنجاب کی 7جنرل 2خواتین دو علما ٹیکنو کریٹ اور ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہو گا۔ ایوان بالا میں اب فاٹا کی چاروں نشستیں ختم ہو جائیں گی اور نئی سینٹ میں ارکان کی تعداد 100سے کم ہو کر 96رہ جائیں گی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے کل 19امیدواروں نے سینٹ کی دیگر 5 نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جو کہ سینٹ اراکین کے عام انتخابات میں حصہ لینے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں جیتنے کے بعد خالی ہوئی ہیں